آئین کے پہلے حصے کو نصاب میں شامل کیا جائے ‘ آزاد بن حیدر
کراچی ( خصوصی رپورٹر) جناح تعلیمی اسمبلی میں درج ذیل قرار دادیں منظور کی گئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کو تعلیمی صورتحال پر کمیٹی بنانے پر مبارکباد دی درخواست کی کہ تمام صوبوں کو ہدایت کریں کہ وہ آرٹیکل 25-A کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کریں اور Rules of Business ایک ماہ کے اندر تیار کریں۔ تمام صوبے معیاری تعلیم کے لئے ایک ماہ میں پالیسی بنائیں۔ وفاقی وزارت تعلیم بین الصوبائی وزارت اور ہائر ایجوکیشن کمین بھی ایک ماہ میں پالیسی مرتب کریں۔ پرائمری کے بچوں کو صوبائی محکمہ تعلیم کو اُن کی مادری زبان میں تعلیم دینے کا اختیار دیا جائے ۔ دو کروڑ پچاس لاکھ ووٹرز کے بچوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے ۔ ایک قوم کو تشکیل دینے کیلئے ایک قابل عامل قومی تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائے ۔ محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے محکمہ تعلیم کو کرپشن سے فری بنانے کیلئے ماہرین تعلیم ہی کو محکمہ تعلیم میں مقرر کیا جائے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کو اختیار دیا جائے کہ وہ جامعات کے مالی اور انتظامی اُمور کی ذمہ داری کو پورا کرے۔ تمام صوبوں کے صوبوں بجٹ میں 100% فیصد اضافہ کیا جائے ۔