جامعہ اردو، ایم اے سال اول پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے ایم اے،سال اول (پرائیویٹ) اردو، سیاسیات، سندھی، عربک اورجنرل ہسٹری، کے سالانہ امتحان2016 منعقدہ امتحان جنوری2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔کراچی میں ہونے والے اردو کے امتحان میں36طلباءرجسٹرڈہوئے جن میں33طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور17طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ51.52فیصد رہا۔سیاسیات کے امتحان میں50طلباءرجسٹرڈہوئے جن میں43طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور23طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ 53.49فیصد رہا۔سندھی کے امتحان میں 6طلباءرجسٹرڈہوئے جن میں6طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور 5 طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ83.33فیصد رہا۔عربک کے امتحان میں5طلباءرجسٹرڈ ہوئے جن میں5طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور4طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ80.00فیصد رہا۔جنرل ہسٹری کے امتحان میں7طلباءرجسٹرڈہوئے جن میں 6 طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور1طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ16.67فیصد رہا۔