ْ امام اعظم ابوحنیفہ ؓ فہم و فراست کے پیکر تھے ‘ علامہ شاہ عبدالحق
کراچی(خصوصی رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ فہم و فرا ست ،حکمت و دانائی، زہد و تقویٰ کے پیکر تھے آپ کا تا ریخ ساز کارنامہ فقہ اسلا می کی تدوین و اشا عت ہے اسلامی فقہ میں جو مقام امام ابوحنیفہ کے حصے میںآیا وہ کسی کو حا صل نہ ہوا، آپ نے اپنی زندگی امت مسلمہ کی بھلائی و اصلا ح کے لئے وقف کر دی، ابو حنیفہ علوم شرعیہ ، تفسیر ،حدیث ، ادب و حکمت کے علاوہ ہر فن و علم کے امام تھے، فقہ حنفی وسعت و جامعیت کے اعتبار سے زندگی کے تمام مسائل پر حاوی اور جامع قانون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن و سنّت نے دینی و فقہی مسا ئل کے حل کیلئے شورائیت اور اجتماعیت کا جو حکم دیا وہ امام ابو حنیفہ ؒ کے فقہی مکتب کی بنیا د اور فقہ حنفی کی نما یا ں ترین خصو صیت ہے ۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ امام اعظم ابوحنیفہ کا ملت اسلامیہ پر احسان عظیم ہے کہ آپ نے قواعد ، اجتہاد اور اصول فقہ کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے فقہ مرتب کیا جسے ہم فقہ حنفی کے نام سے جانتے ہیں ۔