ملک سے اندھیرے ختم ہونگے,کارخانوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے گا اورکھیتوں میں ہریالی آئے گی: شہبازشریف
ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا چین نے تاریخی سرمایہ کاری کرکے دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ اب ملک سے اندھیرے ختم ہونگے اورکارخانوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے گا اورکھیتوں میں ہریالی آئے گی۔انہوں نے کہا تاریخ سازسرمایہ کاری سے نہ صرف منصوبے بروقت تعمیرہونگے بلکہ ان کے لیے ہرقسم کی سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا بیس ارب ڈالرزکی چینی سرمایہ کاری بجلی کے منصوبوں کے لیے ہوگی ۔انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرمایہ کاری کریں انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ جلد ملک کوقائد اوراقبال کا پاکستان بناکردم لیں گے-