ہالی ووڈاداکار ٹام کروز کی سائنس فکشن مووی اوبلیوین نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا. فلم نے ریلیز کے تین روز میں تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا.
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی یونیورسل سائنس فکشن مووی کو امریکا میں انیس اپریل کو ریلیز کیا گیا جس کے ساتھ ہی مووی نے تین روز میں تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا.مشن امپوسیبل تھری کے بعد اوبلیوین کو ٹام کروز کی کامیاب فلم سمجھا جارہاہے،،، دوہزار چھ میں مشن امپوسیبل تھری نے ریلیز کے پہلے تین روز میں چارکروڑ سترلاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا،،، امید کی جا رہی ہے کہ ریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس پر آسانی کیساتھ نمبر ون فلم کا تاج اپنے سر سجالے گی.