معین اختر کی برسی آ ج منائی جائےگی
لاہور (این این آئی)نامور اداکار و کمپیئر معین اختر کی دوسری برسی آ ج منائی جائے گی۔ برسی کی مرکزی تقریب کراچی میں منعقد ہو گی جبکہ ملک کے مختلف مقامات پر بھی انکے پرستار اور فنی تنظیمیں بھی تقریبات کا انعقاد کریں گی۔ معین اختر نے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ سیریل روزی میں انکا کردار ”روزی“ آج بھی انکے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہے۔ معین اختر 22اپریل 2011ءکو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔