فرانس: ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون کی منظوری رکوانے کے لئے مظاہرے
پیرس(این این آئی) فرانس میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون کی منظوری کو رکوانے کے لیے پیرس میں بڑا عوامی مظاہرہ ہوا۔ جرمن میڈیاکے مطابق ماہرین قانون کی منظوری رکوانے کے حوالے سے اسے آخری مزاحمت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منگل کو یہ قانون منظور کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے میں قدامت پسندوں اور کیتھولک مسیحیوں کی جانب سے فرانس بھر میں بڑے عوامی مظاہرے کیے گئے ۔ دوسری جانب ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے کے حامیوں کی جانب سے بھی پیرس کے متعدد مقامات پر مارچ کی اطلاعات ہیں۔