سبی: دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق، ورثاءکی ہسپتال میں توڑپھوڑ، فائرنگ پر 7افراد گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)سبی میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، ورثاءکی ہسپتال میں توڑ پھوڑ، بازارمیں ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کی جس کے الزام میں پولیس نے7افراد کوحراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چند افراد ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے اور بتایا کہ بچہ دیوار گرنے سے اس کے نیچے دب گیا تھا ڈاکٹروں نے چیک کیا تو بچہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی موت کی آغوش میں چلاگیا تھا۔