
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل صبح کیا جائے گا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا، پاکستان ٹیم کا اب تک اعلان نہیں ہو سکا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے تمام مشاورت مکمل ہوگئی ہے، ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ روز مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف، کپتان بابراعظم نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔