
مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے لئے پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا گیا ہے، الخوریف واٹر اینڈ پاور ٹیکنالوجیز کمپنی مدینہ اور مکہ کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر کریگی اور انہیں چلانے کے امور انجام دے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملات اس وقت سامنے آئے، جب الخواریف واٹر اینڈ پاور کمپنی نے Rais-Rabigh آزاد پانی کی ترسیل پائپ لائن منصوبے کے لیے سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی کے ساتھ تعمیراتی کام کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس منصوبے کو 30 کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا، جس کے تجارتی آپریشنز 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔پانی کے اس بڑے منصوبے کی ترسیل کی گنجائش 500,000 کیوبک میٹر یومیہ اور 150 کلومیٹر کی لمبائی ہوگی جس کا مقصد پینے کے قابل پانی کو دونوں مقدس شہروں میں منتقل کرنا ہے۔
اس بڑے معاہدے کی قیمت 7.7 بلین سعودی ریال ($2 بلین) رکھی گئی ہے، جس کے مالیاتی اثرات اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مرتب ہوں گے۔
پانی کے منصوبوں کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے جولائی میں، AWPT نے حفر الباطن کے مضافات میں 28.97 بلین سعودی ریال کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
دوسری جانب اس نے نیشنل واٹر کمپنی سے SR1.62 بلین مالیت کا کافی آپریشن اور دیکھ بھال کا معاہدہ حاصل کیا۔
منصوبے کا بنیادی مقصد ریاض میں سیوریج ٹریٹمنٹ کے تین مراکز کو چلانا اور ان کی دیکھ بھال کے امور کو انجام دینا ہے، جن میں منفوحہ ناردرن، منفوعہ ایسٹرن، اور المنفوعہ میں پلانٹس شامل ہیں۔