وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ تعمیر نو کیلئے افغان عوام کی مدد کی جائے۔ بھارت چاہے جو ظلم و جبر روا رکھے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال ہر ایک کی نظر اورذہن میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں ,نائن الیون کے بعد امریکہ اور پاکستان نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ امریکہ افغانستان میں اپنے بنیادی اہداف حاصل کرچکا ہے۔ ہمارا خطہ افغانستان میں جاری 40 سال کی جنگ سے شدید متاثر ہوا ۔ پاکستان کیلئے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں پر مشتمل تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان 22 کروڑ افراد کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38