حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن اور حکومتی رہنماوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود،وزیر دفاع پرویز خٹک، جے یو آئی کی رکن شاہدہ اختر، پی پی کے نوید قمر،(ن) لیگ کے مرتضی جاوید عباسی اور رانا تنویر بھی شریک تھے۔ملاقات میں مجوزہ انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی بنانے کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش ہوں گی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماوں کی مشاورت سے کمیٹی بنائیں گے۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024