وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے متعلق حقائق سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سینئر وزرا سے مشاورت کی اور تمام حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔ہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونوں وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکاونٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38