وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس کو یقینی بنایاجائے۔واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہےے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسیکو 1122اورپی ڈی ایم اے کو بھی ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔