مصر کے سابق وزیر محمد حسین طنطاوی آج منگل کی صبح انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی۔مصری مسلح افواج نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ترجمان کی زبانی تعزیتی بیان میں سابق فوجی کمانڈر طنطاوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔طنطاوی کو کئی ماہ قبل صحت سے متعلق بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ سابق فوجی کمانڈر 31 اکتوبر 1935ء کو قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ملٹری کالج سے 1956ء میں گریجویشن کیا۔ بعد ازاں 1971ء اور 1982ء میں بھی عسکری اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کی۔طنطاوی نے 1967ء اور 1973ء کی جنگوں میں شرکت کی۔یاد رہے کہ 11 فروری 2011ء کو سابق مصری صد محمد حسنی مبارک کے سبک دوش ہونے کے بعد مسلح افواج کی کونسل کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے طنطاوی نے ہی ملک کی سربراہی سنبھالی تھی۔وہ یکم جولائی 2012ء تک ملک کے سربراہ رہے۔ بعد ازاں 12 اگست 2012ء کو اُس وقت کے صدر محمد مرسی نے ایک فیصلے کے ذریعے طنطاوی کو ان کے عسکری عہدے سے ریٹائر کر دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024