محکمہ زراعت نے کہا کہ لہسن کے کاشتکار فصل کی کاشت 30 ستمبر تک مکمل کر لیں اور اچھی پیداوار کیلئے 160 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند پوتھیوں کا استعمال کیاجائے نیز فصل کی کاشت کیلئے ایسی ذرخیز میرازمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی کے نکاس کامناسب انتظام بھی ہو۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ ستمبر کاآخری ہفتہ لہسن کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں اور بمپر کراپ کیلئے سود مند ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار لہسن کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبر کی گلی سڑی 20سے25 ٹن کھاد ڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3 مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعد میں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کرلیاجائے۔انہوں نے کہاکہ لہسن کی گلابی اور جی ایس ون منظور شدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار نصف نائٹروجنی کھاد، ڈی اے پی و پوٹاشیم کاشت کے وقت جبکہ نصف نائٹروجنی کھاد نومبر کے مہینہ میں 15 دن کے وقفہ سے ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ پھپھوندکش زہر لگاکرکاشت سے لہسن کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے نیز پانچ پانچ مرلے کی کیاریوں کی صورت میں کاشت کے دوران زمین کی ہمواری کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024