فیصل آباد میں منگل کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے25 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ ٹی این ٹی کالونی میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ٹیک ٹاﺅن ستیانہ روڈ کا رہائشی 25سالہ مزدور غلام مجتبی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تاہم مضروب طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔دریں اثنا متوفی کی نعش تھانہ صدرفیصل آباد پولیس کے حوالے کردی گئی جس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعدمتوفی کی نعش کو تدفین کیلئے اس کے لواحقین کے سپرد کردیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024