ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا جبکہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی لاہور کے علاقہ موہلنوال میں کارروائی کی جہاں سے دوران کاروائی کلعدم تنظیم القائدہ سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل، اور اسامہ خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اور بم بنانے کا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔