وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے.جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا.وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے.وزیر خارجہ نیویارک میں قیام کے دوران، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے.وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی قیادت سے ملیں گے.وزیر خارجہ کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خصوصی اظہار خیال کریں گے.وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس سے پالیسی خطاب اور وزیر خارجہ کے دورہ ء نیویارک سے، پاکستان کی، عالمی شراکت داروں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38