چہلم شہداء کربلا پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم
ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ و شہدائے کربلا کے چہلم پر 20 صفر(28 ستمبر،منگل)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔