حافظ آباد:اوور سیز پاکستانی کی 5ایکٹر اراضی ناجائز قابضین سے واگزار
حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نمائندگان خصوصی+نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نورش صباء کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،اوور سیز پاکستانی کی 5ایکٹر اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا دی۔قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی عبدالسلام نے اوور سیز پاکستان کمیٹی حافظ آباد کو درخواست دی کہ وہ کئی سالوں سے روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے ۔عبدالسلام نے حافظ آباد کے نواحی گائوں چوہدو احمد یار میں 65ایکٹر اراضی خریدی جس میں سے پانچ ایکٹر اراضی پر نذیر احمد،عزیز احمد وغیر نے قبضہ کر لیا ۔ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں کی زیر صدارت ہونے والے اوورسیز پاکستان کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی عبدالاسلام کو اسکی اراضی واپس کرانے کی ہدایت کی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نورش صباء چیئر مین اوور سیز پاکستان کمیٹی چودھری انور علی گورائیہ،نائب تحصیلدار گلزار حسین اور دیگر ریونیو افسروں نے موقعہ پر پہنچ کر ناجائز قابضین سے اسکی پانچ ایکٹر اراضی واگزرکروا دی ۔