سابق صدر چیمبر عاصم انیس سمیت12افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس کارپوریٹ کلاس کے انتخابات کے دوران جھگڑے کے معاملہ ،تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے سابق صدر چیمبر عاصم انیس سمیت بارہ افراد کے خلاف موجودہ صدر عمر اشرف کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر میں تشدد اور چوری کی دفعات لگائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر چیمبر عاصم انیس نے اور ان کے دیگر ساتھیو ں نے نے میرے بھائی علی اشرف کی قیمتی گھڑی اور 47 ہزار روپے چوری کیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جھگڑے کا پہلا مقدمہ عمر اشرف کے بھائی علی اشرف مغل کے خلاف درج کیا گیا تھاپہلے مقدمہ میں علی اشرف مغل سمیت آٹھ ملزم شامل ہیںجھگڑا ایک روز قبل نتائج کی گنتی کے دوران چیمبر آفس میں ہوا تھا۔