سکولز کرکٹ چیمپئین شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا:نبیلہ چیمہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حافظ آباد نبیلہ چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران کاں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھیلی جانے والی سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئین شپ کے پول اے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 حافظ آباداور ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد نے دو ،دو میچ جیت لیے۔ڈی او سپورٹس کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں سکولز کرکٹ چیمپئین شپ کامیابی سے جاری ہے اس چیمپئین شپ کے انعقاد سے مقامی سطح پر ایک نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ۔چیمپئین شپ کا فائنل 23ستمبر کو حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔