لورالائی میں پولیو کی7روزہ مہم کا آغاز
لو را لا ئی (نامہ نگار ) کمشنر ژوب ڈویژن شاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موزی اور مہلک مرض کے خاتمے کے لئے 7 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ز خود کررہے ہیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں سے رابطے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں سختی نے سے ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کے اہل کار نہایت تنددہی اور دلچسپی سے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کام کریں اور ہر گھر تک پہنچیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن ایک وسیع وعریض علاقے پر مشتمل ہے اس کی سرحدیں افغانستان اور دیگر صوبوں سے ملتی اور ان علاقوں سے خانہ بدوش بھی آتے رہتے ہیں جو کہ دوردراز اور پہاڑی علاقوں میں رہائش اختیار کرلیتے ہیں۔