راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ واسا راولپنڈی نے صارفین کی سہولت کیلئے شہر بھر میں خصوصی کیمپ لگا کر موقع پر شکایات کے ازالے کا پروگرام ترتیب دیا ہے کیمپ کا بنیادی مقصد اس علاقے کے صارفین سے مل کر پانی و سیوریج کے مسائل کے حل بلوں کی درستگی شامل ہے پہلاکیمپ یونین کونسل 13 اور 14 کیلئے کٹاریاں مارکیٹ ایف بلاک میں لگایا گیا ہے جہاں پر واسا کے تمام شعبوں کے افسران و ملازمین موجود تھے جنھوں نے اہل علاقہ سے شکایات وصول کیں اور موقع پر ا زالہ کیلئے اقدامات کئے اس مقصد کیلئے متعلقہ شعبوں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔کیمپ کی براہ راست نگرانی وائس چیئرمین واسا / آر ڈی اے کررہے ہیں جبکہ مقامی سیاسی قیادت جس میں سابق نا ظمین حاجی ظفر محمود اعوان اور حاجی چوہدری محمد نذیر بھی موقع پر موجود تھے کیمپ کے دوران 52 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 14واٹر سپلائی ، 10 سیوریج اور 28 درخواستیں ریونیو کے متعلقہ تھیںجن کا ازالہ کیا گیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ پونے چار لاکھ پانی و سیوریج کے بلوں کی مد میں ریکوری بھی گئی ہے جبکہ متعدد صارفین کو بلوں کی اقساط کی سہولت دی گئی تاکہ وہ اپنے بل آسانی سے جمع کرواسکیں ۔
شکایات کا ازالہ، واسا نے صارفین کیلئے خصوصی کیمپ کا پروگرام ترتیب دیدیا
Sep 21, 2021