ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی، 5ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے پانچ ملزمان گرفتارکرلئے چونترہ پولیس نے مدثر خان اورمحمد اشفاق سے دو کلاشنکوف معہ ایمونیشن،تھانہ صدربیرونی نے مبشر ارشد اورشہزاد سے2پستول30بور معہ ایمونیشن ،تھانہ سول لائن نے محمد بلال سے پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔