سٹی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ نے اگست کی کارگذاری رپورٹ جاری کردی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ سمیت تمام خدمت مراکز کی ماہ اگست کی کارگذاری رپورٹ جاری کردی گئی لائسنسنگ برانچ اورچھ خدمت مراکز سے 17 ہزار 516 شہری استفادہ کرچکے ہیںانچارج لائسنسنگ برانچ عظمت حیات نے بتایا کہ ماہ اگست میں12897ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،1493نئے لائسنس،2584تجدید لائسنس، 70ڈوپلیکیٹ،110انڈورسمنٹ،38انٹر نیشنل جبکہ دوسرے اضلاع کے264لائسنس تجدید کیے گئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے اشاروں کاکمپیوٹرائز ٹیسٹ جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ ویڈیو آٹومیٹیڈ سسٹم کے ذریعے لیا جا رہا ہے جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی فوری شناخت بھی کی جا سکے گی۔