اقبال ٹاون موہڑہ فقیراں میں فری میڈیکل کیمپ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)یونین کونسل دھمیال راولپنڈی کے ملحقہ علاقے اقبال ٹاون موہڑہ فقیراں میں محکمہ صحت کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 525 لوگوں کا فری چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات دی گئی،فری میڈیکل کیمپ میں 30 ڈاکٹرز نے اپنے فرض منصبی احسن طریقے بطور سرانجام دیئے، تحریک انصاف کے سیاسی وسماجی شخصیت حیدر مہدی راجہ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے غریب عوام کو مفت علاج و معالجے کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا،ڈاکڑز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔