شہیدبے نظیرآبادسے منشیات سے لداٹرک پکڑاگیا
نواب شاہ(نامہ نگاران) قومی شاہراہ پر مختلف شہروں کے راستہ ملتان سے کراچی کے لئے رواں دواں ٹرک کو ڈی۔آئی۔جی افس سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر دولت پور پولیس نے روک لیا اوردوران تلاشی پچاس گٹکوں سے بھرے کٹے،مین پوری کے 20 تھیلے اور 4200 پیکٹ Z-21 گٹکا برآمد کرکے ٹرک تحویل میں لیکر ملزم محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔