عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، منیر منگی
خیرپور(بیورورپورٹ )پیپلزپارٹی کے سابق سندھ کونسل کے رکن منیرمنگی نے اپنے رہائشگاہ پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاست میں اناڑی کھلاڑی ہیں وہ ایک اچھے کرکٹرتھے مگراچھے سیاست دان نہیں انھوں نے نئے پاکستان بنانے کے چکرمیں پرانے پاکستان کابیڑاغرق کردیا ہے عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنستے جارہے ہیں داخلی و خارجی پالیساں ناکام ہوچکی ہے اب صرف پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کواس بحرانوں سے نکال سکتے ہیں پیپلزپارٹی والوں کوانتقامی کاروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے وفاقی حکومت کاکام صرف اپوزیشن کونشانہ بناووقت گزارو کی پالیسی پرعمل پیرا ہے سندھ کی عوام کوصرف پیپلزپارٹی سے محبت کرنے کی سزادی جارہی ہے عمران سرکار نے سندھ کے پانی پرڈاکہ ڈالا عوام کوزوگار دینے کے بجائے ہزاروں نوجوان کوروزگارکیا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی اورعوام کوروزگار دینا گناہ ہے توہم یہ گناہ باربارکرینگے۔ اس موقع پرخالدمحمودجت, غلام مصطفیٰ ببر،عبدالمجیدمنگی،ریاض چنہ ,منظورٹانوری ,اسلم میرانی ,عباس جیھو,نعمان بھٹی , عابد ٹانوری , ودیگرموجودتھے۔