ملکی صرافہ مارکیٹوں  میں بھی سونے کی  قیمتیں بڑھ گئیں

Sep 21, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا مہنگا ہو کر 1758 ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ12ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے 96ہزار794روپے پر جا پہنچی ۔

مزیدخبریں