عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا : سعید بٹ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین بیت المال حاجی سعید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کو عوامی زندگیوں کے تحفظ کا بھی بھرپور احساس ہے غریب عوام کی خوشحالی کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات مثالی ثابت ہوئے ہیں جن سے عام آدمی کو بھرپور ریلیف حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان کی تمام تر جدوجہد کا محور غریب عوام کی زندگیوں میں انقلاب لانا ہے جس میں انہیں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد سعید بٹ نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے، پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرناہی عمران خان کاطرہ امتیاز ہے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن عوام کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے یہ حکومتی اقدامات کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہیں، عوام ان کی چالوں میں نہیں آئیں گے، پاکستان کے غیور عوام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سینے سے لگاکر موجودہ حکومت کابھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔