تلمبہ، تلخ کلامی پر کزن کا قتل، ملزم فرار
تلمبہ،میاں چنوں ( نامہ نگار،سٹی رپورٹر، خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت ) تلمبہ کے نواحی علاقہ موضع ڈانگرہ میں معمولی تلخ کلامی پر 19 سالہ نوجوان ملازم خان کو اس کے کزن اشفاق نے خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا مقتول کے والد کا کہنا ہے بیٹے کو اشفاق عرف ساکا نے ناحق قتل کیا ہے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تلمبہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرلئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی تلمبہ منتقل کردیا۔