ملک محمد طاہر انتقال کر گئے، نمازہ جنازہ آج ہو گی،چادروالی سرکارؒ کے عرس مبارک کی تمام نشستیں ملتوی
ملتان ( سماجی رپورٹر ) حضرت سیدنا چادروالی سرکارؒٹرسٹ کے صدر ملک محمد طاہر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے مرکزی جامع مسجد غوثیہ گلبرک کالونی ملتان میں ادا کی جائیگی ملک محمد طاہر کی اچانک وفات پر سجادہ نشین درگاہ حضرت چادروالی سرکار صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ صاحبزادہ پیرسید نورحسین شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور عرس مبارک کی تمام نشستیں ملتوی کردی گئی ہیں۔