کراچی: کورونا کی نئی لہر کے باعث عراق نے اربعین کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بکنگ کرنیوالےبغیرکسی کٹوتی کے ریفنڈ حاصل کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق کوروناکی نئی لہرکے باعث عراق نے پی آئی اے کی اربعین کیلئے ترتیب دی گئی خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا، عراقی حکومت کی جانب سے اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں فیصلہ کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی 27 ستمبر سے خصوصی پروازیں ملتوی کی جارہی ہیں ، ایسے تمام مہمانوں نے جنھوں نے بکنگ کروالی تھی وہ ریفنڈ بغیر کسی کٹوتی کے حاصل کرسکیں گے، مہمانوں کو پیش آنے والی دشواری کیلئے معذرت خواہ ہیں۔یاد رہے پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اور نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں کا شیڈول جاری کیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024