میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، امتحان میں ایک لاکھ68 ہزار 880 طلبا کامیاب قرار پائے۔چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات میں 168880طلبہ نے شرکت کی اور کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ پوریملک کیتعلیمی بورڈمیں اول،دوم اورسوم کااعلان نہیں ہوگا، اے ون گریڈ میں 17156، اے گریڈ میں 30746 ، بی گریڈمیں 35855 اور سی گریڈ میں 39159 طلبا نے کامیابی حاصل کی جبکہ ضافی مضمامین میں 425امیدوار کامیاب ہوئے۔یاد رہے ہفتے کو پنجاب میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ 2020 کا رزلٹ جاری کیا تھا، میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، تمام طلبہ رزلٹ 8029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024