دنیابھرمیں آج (پیر) عالمی یوم امن منایاجارہاہے جبکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام عزت ووقارکے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔
یہ دن اُن افرادکی تعریف کرنے کے لئے منایاجارہاہے جنہوں نے دنیابھرمیں امن کے فروغ اورتنازعات کے خاتمے کے لئے کام کیا۔
اس سال اس دن کاموضوع ہے مل کر امن قائم کریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو امن کے تصورات کو مستحکم، تشدد کے خاتمے اور جنگ بندی سے منسوب کیاہے۔
ادھرکشمیرکی مزاحمتی تنظیمیں آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گی جس کامقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف عالمی توجہ مبذول کراناہے۔