ساہیوال: گھریلو جھگڑوں پر ایک دن میں 3 خواتین سمیت 5 افراد کی خودکشی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنازعات پر تین لڑکیوں اور دو نوجوانوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ پانچ جاں بحق۔ چک72۔ فائیو۔ایل میں آصف علی کی35سالہ بیوی پر وین نے گھریلو تنازعہ پر خاوند سے جھگڑ کر زہر پی لیا ۔ کچی آبادی جھال روڈ کے محمد لطیف کی 22سالہ بیوی خدیجہ نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ مسلم بن عقیل کالونی کے 25سالہ عمر عارف نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ گیمبر کے عطا محمد کاشتکار کے بیٹے 40سالہ آصف نے والدین سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی۔ چک113۔نائن۔ایل میں ایک18سالہ لڑ کی رمضانہ نے خاوند اشرف سے جھگڑ کر کالا پتھر پی لیا۔ پر وین، خدیجہ، عمر عارف، آصف اور رمضانہ بی بی کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں پانچوں دم توڑ گئے۔