سرحدی کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پاکستان سے مذاکرات کرے: فاروق عبداﷲ
سرینگر (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبداﷲ نے بھارتی حکومت سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی لوک سبھا سے خطاب میں فاروق عبداﷲ کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ مر رہے ہیں، اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ بات چیت کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جیسے چین سے بات کر رہا ہے ایسے ہی اس صورتحال سے نکلنے کے لئے دوسرے پڑوسی سے بات کرنی ہوگی۔