محبت رسول کریم ؐ ایمان کا تقاضا ہے:اصغر نورانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی امیر علامہ محمد اصغر نورانی نے کہا کہ اسلامیان پاکستان کو بالخصوص اور مسلم امہ کو بالعموم دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔خارجی مسائل اور داخلی مسائل ، خارجی مسائل میں یورپ اور دیگر غیر مسلم ممالک میں قرآن مجید کی توہین ، گستاخانہ خاکے اور اسلام مخالف پروپیگنڈہ سر فہرست ہے۔ اس سلسلہ میں ہم حکومت سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کی انبیاکرام علیہم السلام، مقدس شخصیات اور مذہبی شعائر کے تحفظ کے بین الاقوامی سطح قانون سازی کی جائے۔