نام محمد ؐ کے ساتھ خاتم النبیین،ؐ اصحاب رسولؐ کے ساتھ رضی اللہ سجتا ہے
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ نام محمد ؐ کے ساتھ خاتم النبیین ؐ، اصحاب رسول ،کے ساتھ رضی اللہ عنہ کا عہدہ ہی سجتا ہے۔ حکومت اصحاب رسول کے ساتھ رضی اللہ عنہ تحریر کرنے کا حکم بھی جاری کرے ۔ پوری قوم کا دل خوش، فرقہ پرستی کا باب بند ہو جائیگا ۔ریاست مدینہ کے بیانیہ پر عمل کرنے کیلئے وفاقی حکومت احترام اصحاب رسول ؐقرارداد پاس کرکے اسے قانونی شکل دے ۔ جو بھی حکومت اچھے کام کریگی ، ہم علماء کرام اس کا خیر مقدم کریں گے۔ اظہار بخاری نے کہا تحفظ ناموس صحابہ ؓ ، و اھلیبیت رسول قانون کیلئے کسی بھی قر بانی سے ذریع نہیںکریں گے ۔ نبی پاک ؐ اصحاب رسول ، اھلبیت ؓکی عظمت و پاکستان کے خلاف بولنے والی ہر زبان کو چیر دیں گے ۔نام محمد ؐ کے ساتھ خاتم النبیین ہر عاشق رسول ؐکی آواز تھی ۔جسطرح اسمبلی اراکین نے یہ قرارد اد منظور کرکے دنیا کے ساتھ اپنی عاقبت بھی درست کر لی ۔وہ ریاست مدینہ کا باب کھولنے کیلیے اصحاب رسول ؓ کانفرنس خود طلب کر کے علماء سے مشاورت کرے ۔ نام محمد ؐ کے ساتھ خاتم النبیین تحریر کرنے سے تحفظ ختم نبوت کے قانون کو تقویت ملے گی ۔