امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے فیفا کے صدرکی ملاقات
لاہور(سپورٹس ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفنٹونیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ 2026ء کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔ امریکہ ‘میکسیکو اور کینیڈا میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں ۔ فیفا صدر اس سلسلہ میں امریکہ میں فیفا ہیڈکوارٹرز گئے اور واشنگٹن میں انتظامیہ سے بات چیت کی ۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی اور امریکہ میں کھیل کے شاندار مستقبل کیلئے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار سے بھی ملاقات کی اور فٹ بال کے کھیل میں بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالے سے کردارادا کرنے پرا مریکی حکام کاشکریہ ادا کیا۔