مقامی انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے پشاور کے چڑیا گھر سے فرار ریچھ کے بچے کو پکڑلیا گیا۔ بچہ گزشتہ سال قائم کے گئے چڑیا گھر سے فرار ہوا تھا۔ ریچھ کی ماں اور بچے کو کچھ روز قبل ہی بنوں سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔ریچھ کی عمر قریبا چار ماہ ہے اور یہ تین روز سے لاپتہ تھا۔ چڑیا گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کا کہنا تھا کہ ریچھ کا بچہ کہیں اور نہیں گیا بلکہ چڑیا گھر کے اندر ہی موجود ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ریچھ کے بچے کی گمشدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شفٹ تبدیل ہو رہی تھی۔ چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اللہ نے جمعرات کی شب اس بات کی تصدیق کی کہ ریچھ کا بچہ شفٹ تبدیلی کے دوران گم ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024