پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کاپارلیمانی وفد یوروایشین ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے چوتھی کانفرنس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہوگئے بھارتی سپیکر سے ملاقات کا امکان ہے سب سے بڑی عالمی سپیکرز کانفرنس ہورہی ہے ۔ 84یورپی اور ایشیائی ممالک کے پارلیمنٹس کے سربراہان اور 16 بین الاقوامی و بین پارلیمانی تنظیموں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کا نمائندہ پارلیمانی وفد مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف جاری بھارتی جارحیت کو اجاگر کریں گے۔ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور 50 دن سے جاری محاصرہ کے اثرات سے شرکاء کانفرنس کو آگاہ کیا جائے گا۔ بھارتی مظالم کے خلاف عالمی رائے کو ہموار کرنے کے لیے اہم ممالک کے مندوبین سے ملاقاتیں کریں گے ۔قومی اسمبلی وفد کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جب کہ سینیٹ کے وفد کی قیادت ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کر رہے ہیں ۔یوروایشین ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکروں کا چوتھا تین روزہ اجلاس قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان (آستانہ)میں 23 سے 25ستمبرہوگا تمام ایشوززیر بحث لائے جاسکتے ہیں مشترکہ قرادادمنظور کی جائے گی۔ اس اہم فورم میں 84 یورپی اور ایشیائی ممالک کے پارلیمنٹس کے سربراہان اور 16 بین الاقوامی و بین پارلیمانی تنظیموں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ یہاں سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی گر یٹر یوریشیا کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں جاری بھارتی جارحیت کے پیش نظر جنوبی ایشیائی خطے کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کریں گے۔ اس کے علاوہ اسپیکر اسد قیصر مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور 50 دن سے جاری کرفیو سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے اثرات سے کانفرنس کے شرکاکو آگاہ کریں گے۔اسپیکر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی رائے کو ہموار کرنے کے لیے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔یہ اعلی سطحی اجلاس گریٹر یوریشیا ڈائیلاگ کے عنوان کیطور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔اس اجلاس کا موضوع اعتماد اور شراکت داری ہے۔ اس کانفرنس کا کلیدی مقصد گریٹر یوریشیا ئی خطے کا انضمام اوراسمیںموجود صلاحیت کے مکمل ادراک سمیت ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، باہمی تجارت میں اضافہ، صنعتی اور جدید تعاون کو بڑھانا، سیاسی اور معاشی حالات کا تقابلی جائزہ شامل ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024