وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں ان کا مقدمہ لڑے گا۔ ایک ٹویٹ میں وزیرخارجہ نے کہاکہ انھیں مدینہ منورہ میں ایک کشمیری نوجوان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بدترین تشدد کے بارے میں بتایا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے نوجوان سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہرسفارتی فورم پرلڑرہا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024