سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عریبین ایئرلائنزنے مسافروں کو 99 ریال فی ٹکٹ کے حساب سے 10لاکھ ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق السعودیہ نے یہ سہولت داخلی پروازوں پر یک طرفہ سفر کے لیے دی ہے،99ریال کرایہ اکانومی کلاس کی نشست کے لیے ہو گا اور اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں۔السعودیہ کا کہناہے کہ جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ پہلی فرصت میں ریزرویشن کروالیں۔ بکنگ 20 ستمبر سے 23 ستمبر تک کرائی جاسکتی ہے جبکہ سفر 15اکتوبر2019ءسے 31 مارچ 2020ءتک کیا جاسکے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024