سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابراعظم، محمد عامر، محمد حسنین، شاداب خان، محمد نواز، فخر زمان، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد رضوان، عابد علی، امام الحق شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہاب ریاض، افتخار احمد، عثمان خان شنواری، آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف سیلکٹر نے کہا کہ شعیب ملک ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچز بہت کم ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیریبین لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ملا ہوا ہے، وہ پلان کا حصہ ہیں جب بھی ٹیم کو کسی کھلاڑی کی ضرورت ہو گی اس کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کر اچی میں کھیلا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024