امریکا کے شہر شکاگو میں ڈرائیور گاڑی شاپنگ مال میں گھس گئی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ میں کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی وقت کے مطابق واقعہ شام میں پیش آیا، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود لوگ خوف سے چلا رہے ہیں جب کہ کئی لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے ساتھ ہی علاقے میں مسلح حملہ آور کی افواہ بھی پھیل گئی تھی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024