مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو قید ہوئے 48واں روز ہو گیا۔ جنت نظیر وادی انسانی بحران کا منظر پیش کر نے لگی جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی زور پکڑنے لگی ہے۔بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو 48 ویں روز میں داخل ہو گیا ۔ کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے ، وادی میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس تاحال بند ہے،دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔کشمیری نوجوانوں کو آرمی کیمپوں میں لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔راشن اور ادویات کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ اور مقبوضہ وادی کا رابطہ دنیا سے تاحال منقطع ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024