یورو ایشین کانفرنس،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد پیش کی جائے گی،مانڈوی والا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ یورو ایشیئن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی جائے گی , ہندوستان کشمیری عوام پر ظلم کررہا ہے , جسے دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے سری لنکا کا دورہ کیا ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے سری لنکا کے وزیر اعظم , اسپیکر اور لیڈر آف اپوزیشن سے ملاقاتیں کی گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سری لنکا کے وزیر اعظم کے سامنے کشمیر مسئلہ کشمیر پر بات کی گئی ہے۔سری لنکا کے وزیر اعظم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے سری لنکا نے کشمیریوں کی ہر فورم پر سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے سلیم مانڈوی والانے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کا تین رکنی وفد یورو ایشیئن کانفرنس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہورہا ہے وفد میں سینیٹر نعمان وزیر اور منظور کاکڑ شامل ہیں میں ہورہی ہے یورو ایشین کانفرنس میں 54 ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں سینیٹ کا تین رکنی وفد آستانہ میں اس کانفرنس میں شرکت کرے گا یورو ایشیئن کانفرنس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قرار داد پیش کی جائے گی جب کہ بھارتی اسپیکر کے ساتھ سائیڈ لائن پر ملاقات متوقع ہے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی پالیسیاں غلط ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کوئی ملک حمایت نہیں کرسکتا پاکستان کا کیس لڑنے کے لیے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ابھی کسی پارٹی نے شو آف ہینڈ سے متعلق تجاویز پیش نہیں کیں سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی سینیٹ الیکشن میں ڈیفیکشن ہوئی ہے پوری دنیا نے دیکھا 64 لوگ کھڑے ہوئے اور 50 نے ووٹ ڈالاسینیٹ رولز کو تبدیل کرنے کے لیے تمام پارٹیوں کو متفقہ طور پر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب والے گرفتاریوں سے پہلے آگاہ کررہے ہی نیب گرفتاریوں سے متعلق رولنگ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا کا.کہنا تھا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ سے متعلق کچھ لوگوں نے شکایات کی ہیںکچھ من پسند لوگوں کو ترقی دی گئی ہے اگر سینیٹ میں اس طرح کی من پسند لوگوں کو نوازا جائے گا تو ملازمین دلبرداشتہ ہوں گے ۔